
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے بھاری واجب الادا بجلی بلز سے متعلق ریلیف کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ حکومت کے ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت 21 لاکھ افراد کو گھروں کی سہولت فراہم کر رہی ہے، جبکہ بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والے شہریوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا، تاکہ انہیں توانائی کے بحران سے نجات مل سکے
