
کراچی کے علاقہ بوٹ بیسن میں شاہ زین مری اور گارڈز کا شہری پر تشدد کے واقعہ میں ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے
ڈی آئی جی کے خط کے مطابق شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر 19 فروری کو ایک شہری پر تشدد کیا۔ اس واقعے میں ملزم شاہ زین مری کے 5 گارڈز گرفتار کیے گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔ شاہ زین مری کا آبائی تعلق کوہلو سے ہے، بلوچستان حکومت شاہ زین مری کی گرفتاری کو یقینی بنائے