طلبا کیلئے اچھی خبر، ایک اور چھٹی کا اعلان ہوگیا

سندھ حکومت نے 27 رمضان (28 مارچ) کو شب قدر کی مناسبت سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، 27 رمضان بروز جمعہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسی دوران، وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک ملک بھر میں تعطیلات ہوں گی، اور سندھ و پنجاب حکومتوں نے بھی ان تاریخوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ 30 مارچ کی شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اور اگر 30 روزے مکمل ہوئے تو عید الفطر یکم اپریل کو بروز منگل ہوگی۔
#KarachiDigitalNetwork #KarachiDigitalNews #AajKiHaqeeqat

KDN

Related Posts

ملک میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا.

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث…

مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *