مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں کئی مشہور شخصیات کو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی جعلی ویڈیوز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور اب اس کی زد میں کم عمر اداکارہ عینا آصف بھی آگئی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی، کئی افراد نے اس ویڈیو کو حقیقی سمجھ کر اداکارہ پر تنقید کی جبکہ کچھ صارفین نے اسے جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا۔

یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے نہ صرف مشہور شخصیات بلکہ عام لوگ بھی متاثر ہو سکتے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کو چاہیے کہ وہ کسی بھی وائرل ویڈیو کو شیئر یا اس پر تبصرہ کرنے سے پہلے اس کی حقیقت کو جانچ لیں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

KDN

Related Posts

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولہ سیکٹر میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پانچ سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق بارہ مولا میں…

امریکا سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش دینے کیلیے تیار

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش دینے کیلیے تیار ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ…