نیٹ میٹرنگ قواعد میں ترمیم, سولر صارفین سے بجلی 27 کے بجائے 10 روپے فی یونٹ میں خریدی جائے گی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیٹ میٹرنگ قواعد میں ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے تحت سولر صارفین سے بجلی کی خریداری کا نرخ 27 روپے سے کم کرکے 10 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اقدام گرڈ صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق صرف نئے سولر صارفین پر ہوگا۔ بریفنگ کے مطابق، دسمبر 2024 تک سولر صارفین کی تعداد 2.83 لاکھ جبکہ سولر بجلی کی پیداوار 4,321 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ مزید برآں، ای سی سی نے گوادر نارتھ فری زون میں کام کرنے والی کمپنی کو 2025 تک برآمدی رعایت دینے کی بھی منظوری دے دی۔

  • KDN

    Related Posts

    کراچی: ڈاکو تاجر سے دن دیہاڑے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی کے علاقے صدر میں 4 ڈاکو تاجر محمد آصف سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے،…

    بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولہ سیکٹر میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پانچ سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق بارہ مولا میں…