
مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار سنگین حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔
حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے، جب ان کی گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی۔حادثے کی ویڈیو میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی گاڑی کو بری طرح تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے حکیم شہزاد نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے جا ٹکرائے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے۔حادثے کے فوراً بعد ان کے ملازمین نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں مرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بعد انتقال کر گیا جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔