
#IITBaba #ChampionsTrophy2025 #PakvsInd
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والے آئی آئی ٹی بابا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آئی آئی ٹی بابا کو نجی چینل کے نیوز ڈیبیٹ پروگرام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی شکایت انہوں نے بھارتی پولیس کو درج کروائی۔ پولیس کے مطابق درج شکایت میں ان کا کہنا ہے کہ چند لوگوں نے نیوز روم میں داخل ہو کر مجھ پر حملہ کیا، مجھ سے بدتمیزی کی اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔