پاکستان میں پہلے روزے کا فیصلہ

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک میں پہلا روزہ دو مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1446 کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران، سپارکو، موسمیات، وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کی معاونت کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

لاہور میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو نے کی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کے اجلاس میں خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ جاوید شوکت، صوبائی خطیب و دیگر کمیٹی ممبران بھی شریک ہوئے۔

  • KDN

    Related Posts

    ملک میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا.

    موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث…

    مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔

    پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان…