کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا، اسپتالوں میں روزانہ درجنوں کیسز رپورٹ

سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال کے وارڈ انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ اسپتال میں خسرہ کے 17مریض زیر علاج ہیں، خسرہ میں مبتلا 8 بچے ایک سال سے کم عمر کے ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں بھی خسرہ کے مریض بچوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اُدھر سول اسپتال میں بھی روزانہ 4 سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، سول اسپتال میں خسرہ کے 12 مریض زیر علاج ہیں، عباسی شہید اسپتال میں 6 اور  قطر اسپتال اورنگی میں رواں سال اب تک 12 مریض لائے گئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرہ وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے، حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے بچے خسرہ کا شکار ہوتے ہیں، خسرہ کی ابتدائی علامات نزلہ، زکام، کھانسی اور خارش ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق خسرہ قوت مدافعت کو بری طرح متاثر کرتا ہے جب کہ خسرہ شدت اختیار کرنے پر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

  • KDN

    Related Posts

    ملک میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا.

    موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث…

    مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔

    پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان…