
کراچی میں انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے کالعدم جماعت کے ایک رکن خلیل الرحمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ نے شہر کے علاقے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی میں ملزم کو گرفتار کیا۔ بیان کے مطابق ملزم نے گذشتہ دسمبر میں کالعدم جماعت کے کمانڈر کے کہنے پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیوز بنا کر افغانستان بھیجی تھیں، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر قائد اعظم کے مزار کے پس منظر میں ایک پرچی پر پیغام coming soon لکھا ہوا وائرل کیا تھا۔
