ملک میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا.

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ محکمۂ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی کمی 71 فیصد تک پہنچ گئی۔ تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر 65 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اپریل کے پہلے ہفتے میں سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی قلت 39 فیصد تھی، رواں سال یہ قلتِ آب 71 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ تینوں بیراجوں پر مجموعی طور پر پانی کی کمی 37 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

KDN

Related Posts

مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان…

تاجروں اور صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ریلیف کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

تاجروں اور صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ریلیف کی توقع نہیں کر رہے تھے۔…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *