بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولہ سیکٹر میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پانچ سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق بارہ مولا میں تعینات 185 بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچ سکھ اہلکار کی موت واقع ہو گئی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔

KDN

Related Posts

امریکا سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش دینے کیلیے تیار

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش دینے کیلیے تیار ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ…

طلبہ کیلئے بڑی خبر! انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 22 اپریل 2025 سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے مؤخر کر دیے ہیں۔ بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *