سندھ پولیس اور کراچی پولیس نے عوام کی آگاہی کے لیے نئی ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے

جس سے شہری تھانوں کی حدود کا تعین اور پتہ معلوم کرسکتے ہیں۔تفصیلات کراچی پولیس کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لیے بنائی گئی نئی ویب سائٹ پر تھانوں کی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں، شہری ٹریفک سیکشن سے متعلق بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔نئی ویب سائٹ سے شہری پولیس کے مختلف یونٹس کی معلومات اور فون نمبرز بھی حاصل کرسکتے ہیں ساتھ ہی واٹس ایپ کے ذریعے شکایات بھی درج کی جاسکتی ہیں۔ویب سائٹ پر پولیس ویری فکیشن کا بھی آپشن موجود ہے اس کے علاوہ شہری ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ویب سائٹ سے خصوصی برانچ اور ڈرائیونگ لائسنس کی بھی تصدیق کی جاسکے گی اور ڈرائیونگ لائسنس، فیس اسٹرکچر سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں، نئی ویب سائٹ پر ایمرجنسی سروسز سے متعلق نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

  • KDN

    Related Posts

    ملک میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا.

    موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں بارش کی 40 فیصد تک کمی کے باعث…

    مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔

    پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان…