Despite distance and differences, love led Shaniera to embrace a new life with Pakistan cricket star Wasim Akram

Is Wasim Akram divorced? A post on social media has created a stir.

کیا وسیم اکرم کی طلاق ہوگئی ہے ؟ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے کھلبلی مچا دی ہے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’آوٗٔٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ‘ نامی پیج پر گزشتہ ماہ ایک پوسٹ کی گئی جس پر کرکٹ کے ایسے 12 کھلاڑیوں کی فہرست تصاویر لگائی گئیں جنہیں یا تو طلاق ہوچکی یا پھر انہیں ان کی بیگمات نے چھوڑ دیا، اور اس پوسٹ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر بھی شامل تھی
وسیم اکرم کا نام شیئر کیے جانے پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ واضح طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں اور آپ کے پاس درست معلومات بھی نہیں ہیں
ان کھلاڑیوں میں ہندوستانی سابق کرکٹر شیکھر دھون، محمد اظہر الدین، ونود کامبلی، روی شاستری، ہاردک پانڈیا، بھارت کے سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک، پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم، انیل کمبلے، شین وارن، جواگل سرناتھ، محمد شامی اور یزوندرا چاہال شامل ہیں۔

شنیرا اکرم کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے ان کی حمایت کی اور پیج انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی پوسٹ نہ صرف غلط ہے بلکہ حساس بھی ہے لہٰذا فوری طور پر اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جائے
واضح رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے 2015 میں شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں

  • KDN

    Related Posts

    بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولہ سیکٹر میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پانچ سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق بارہ مولا میں…

    امریکا سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش دینے کیلیے تیار

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش دینے کیلیے تیار ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ…